بارہمولہ: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابقہ وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ کالعدم قرار دی گئی جماعت اسلامی کے امیدوار مستقبل میں اسمبلی انتخابات میں شمولیت کریں۔
انہوں نے کہا میں مرکزی سرکار سے گزارش کرتا ہوں کہ جو جماعت اسلامی پر بین لگا دیا گیا ہے اس کو اٹھا دیا جائے تاکہ ہم بھی دیکھیں کہ کس میں کتنی صلاحیت ہے کہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے اور ان کے لئے کام کرسکے۔ جو اسمبلی انتخابات ہیں اس میں معلوم ہوگا کہ جماعت اسلامی کیا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیچ بیچ میں یہ خبر آئی ہے کہ جماعت اسلامی دوسری پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے لیکن بہتر یہ ہوگا کہ وہ اپنے امیدوار کھڑا کریں اور الیکشن میں شرکت کریں۔