جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندرا کمار نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندرا کمار نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور وہاں پر جوانوں سے گفت وشنید کی۔
جوانوں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر اضافی چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل کو فوج کے سینیئر آفیسران نے نائٹ وائٹ کارپس ہیڈکواٹر میں فوجی کمانڈر کو سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں:
شمالی کمان کے سربراہ کو اس موقع پر پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سوچیندرا کمار نے 19 فروری 2024 کو فوج کی شمالی کمان کا چارج سنبھالا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)