منڈی:اس موقع پر دوران اجلاس سابق پنچائیت نمائندگان و سماجی کارکنان کی جانب سے لوگوں کو علاقہ میں درپیش مسائل اجاگر کیے گیے۔ جس میں محکمہ صحت کا خستہ حال نظام, جل جیون مشن اسکیم کے تحت ہر گھر نل اور ہر گھر جل, سرکاری اسکولوں میں عملہ کی قلت, علاقہ کے مختلف خوبصورت مقامات کو سیاحت کے نقشہ پر لانے و بلخصوص سڑکوں کی مرمت و تعمیر سر فہرست رہا۔
اجلاس کے دوران سماجی کارکن نواز ملک, سماجی کارکن اخلاق احمد, سماجی کارکن شکیل احمد پرے, سابق سرپنچ محمد اسلم تانترے, سابق سرپنچ محمد اسلم ملک و دیگر سماجی شخصیات سمیت مقامی باشندوں نے کہا کہ سال 2014-15 میں بادل پھٹنے کے سبب اڑائی کی سڑک بہ گئی تھی۔ جس کے بعد محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑک کا مرمتی کام شروع کیا گیا۔