پونچھ (جموں کشمیر) :سرحدی ضلع پونچھ کے ساتھرہ، منڈی علاقے میں شبانہ آتشزدگی میں تین دکانوں پر مشتمل ایک فرنیچر اسٹور اور اس میں موجود لاکھوں روپے کا فرنیچر خاکستر ہو گیا ہے، تاہم آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی باشندوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ غفلت شعاری کا الزام عائد کیا ہے وہیں انہوں نے متاثرین کی باز آبادکاری کا بھی مطالبہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قریب ساڑھے گیارہ بجے نمودار ہوئی اس آگ نے آناً فاناً تینوں دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ گرچہ مقامی باشندوں، پولیس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش تاہم تاہم اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے پورے اسٹور کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آگ نمودار ہوتے ہی انہوں نے فور طور پر محکمہ فائیر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا تاہم محض تین کلو میٹر کی دوری عبور کرنے میں انہیں دو گھنٹے کا وقت لگا جس کی وجہ سے فرنیچر اسٹور میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر خاکستر ہو گیا۔