اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کسی کو ای رکشہ سروس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:آر ٹی او کشمیر - جموں و کشمیر

E Rickshaw Service آر ٹی او کشمیر سید شہنواز بخاری نے کہا کہ ای رکشہ سروس کو صرف دو ہی روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہے، ایک قومی شاہراہ اور دوسرا ائیر پورٹ روڈ، کیونکہ ان دونوں روٹس پر گاڑیوں کا زیادہ رش ہوتا ہے۔

No one will be allowed to disrupt e-rickshaw service: RTO Kashmir
کسی کو ای رکشہ سروس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:آر ٹی او کشمیر

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 4:12 PM IST

سرینگر:ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر سید شہنواز بخاری کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں دوسرے آپریٹرز کو ای رکشہ خدمات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ای رکشہ سروس کے لئے لوگوں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے جہاں بھی ضرورت ہوگی اس سروس کو وہاں دستیاب رکھا جائے گا۔موصوف آر ٹی او نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ'میری نوٹس میں لایا گیا کہ کچھ سومو یونیوں کے ٹھیکہ دار ہیں یا کسی ایک علاقے میں کوئی بندہ کھڑا ہوا ہے جس نے اس علاقے میں قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا'۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ای رکشہ سروس کی ضرورت ہے، وہاں اس سروس کو دستیاب رکھا جائے گا کیونکہ عوام کی طرف سے اس سروس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

بخاری نے کہا کہ ای رکشہ سروس کو صرف دو ہی روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہے، ایک قومی شاہراہ اور دوسرا ائیر پورٹ روڈ، کیونکہ ان دونوں روٹس پر گاڑیوں کا زیادہ رش بھی ہوتا ہے، گاڑیاں زیادہ تیز بھی چلتی ہیں'۔

مزید پڑھیں:سو روپے کا سفر اب محض دس روپے میں ممکن


ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ای رکشوں کے لئے لگ بھگ 80 روٹس کی وضاحت کی گئی ہے۔موصوف افسر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے اس ذریعے کی لوگوں کو ضرورت ہے اور ان سے کسی کے روزگار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس سے لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں اور ان رکشوں کو کسی نہ کسی روڈ پر چلنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سروس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details