کوکرناگ (جموں و کشمیر):نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی چی ایل) نے قومی شاہراہوں کے تحفظ اور سڑکوں کےحقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، جو خاص طور پر قومی شاہراہ 244 کے لئے چلایا گیا ہے۔
اس مہم کا مقصد عوام کو ان تجاوزات کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے جو نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں بلکہ موٹر سواروں، پیدل چلنے والوں، اور مقامی کمیونٹیز کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے اہلکاروں نے وضاحت کی کہ راستوں کے بلاک ہونے سے حادثات، سفر کے وقت میں اضافہ، اور سڑک کی مجموعی حفاظت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ اقدام محفوظ شاہراہوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم شہریوں کو تجاوزات کے خطرات اور راستوں کے حقوق کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" یہ مہم پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں شروع کی گئی ہے، جو غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔