جموں:بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑے پیمانے پر حمایت سے بی جے پی جموں وکشمیر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آج ہر طرف امن،خوشحالی اور بھائی چارے کا دور ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ایک عوامی جلسے سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں پتھر بازی ہوتی تھی ہڑتال کے کلینڈر جاری ہوتے تھے، گولیوں اور گرینیڈوں کا شور سنائی دیتا تھا وہ دور ختم ہوگیا، لیکن آج یونین ٹریٹری میں ہر طرف امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا دور ہے'۔