اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ راجوری سیٹ پر این سی امیدوار ہی فاتح ہوگا: حسنین مسعودی - anantnag rajouri parliamentary seat - ANANTNAG RAJOURI PARLIAMENTARY SEAT

Election Campaign لوک سبھا انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اسی بیچ نیشنل کانفرنس کے رہنما حسنین مسعودی نے ترال میں این سی امیدوار کی تشہیر کے لیے ایک پروگرام میں شرکت کی۔

حسنین مسعودی
حسنین مسعودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 8:36 PM IST

اننت ناگ راجوری سیٹ پر این سی امیدوار ہی ہوگا فاتح: حسنین مسعودی

ترال( پلوامہ): نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت سینیئر لیڈر و ممبر پارلمینٹ حسنین مسعودی نے کی۔ جب کہ اس موقعے پر ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر، انچارج کانسچونسی ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور جی ایم کانٹرو موجود تھے۔

پروگرام کے دوران پارٹی ورکران پر زور دیا گیا کہ وہ نشنل کانفرنس، کے امیدوارون کو لوک سبھا انتخابات میں کامیاب کریں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ کشمیر میں اس وقت جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ سب پی ڈی پی کی ہی دین ہے، کیونکہ اس پارٹی نے اقتدار کے لیے بھاجپا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔


میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایم پی حسنین مسعودی نے بتایا کہ این سی جلد ہی وسطی اور شمالی کشمیر کے لیے باقاعدہ امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اننت ناگ- راجوری پارلیمانی نشست کے لیے محبوبہ مفتی کی آمد سے این سی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، بلکہ این سی امیدوار میاں الطاف دونوں سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد کو ہرا دیں گے۔

مزید پڑھیں:

یاد رہے کہ پی ڈی پی نے اننت ناگ راجوری نششت کے لیے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو میدان میں اترا ہے، جبکہ سابق گانگریس رہنما و ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد بھی اس سیٹ میں لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہے۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر ابھی تک پارٹی امیدروار کا اعلان نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details