پلوامہ: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے دو روز قبل جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کیا۔ جس کا یہاں کی سیاسی جماعتوں نے خیر مقدم کیا۔ ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہین۔ جس کے تحت آج ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کارکنان کی ایک میٹنگ منقعد ہوئی، جس میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کام کریں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کامیابی دلانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں جمہوری نظام اب دوبار بحال ہونے جارہا ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس سابق ایم ایل اے و ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت درج کرے گی۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے اور نیشنل کانفرنس کا منشور ہے کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کو کم کیا جائے۔