سرینگر:نیشنل کانفرنس کے رہنما تنویر صادق نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ انہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں صادق نے کہا کہ انہیں بغیر کسی وجہ کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اس نے لکھا کہ "مجھے کسی کام کے لیے نکلنا تھا، لیکن میرے گیٹ کے باہر پولیس والوں نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا۔ یہ غیر ضروری اور غیر قانونی ہے۔" صادق تنویر کے اس پر تاحال ایل جی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج کشمیر کے خصوصی درجے کی منسوخی کی پانچویں سالگرہ ہے۔ اس دوران پورے جموں و کشمیر خطے میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔