اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاکستان کے ساتھ این سی اور کانگریس کا اتحاد بے نقاب: ترون چُگ - Tarun Chugh

بی جے پی رہنما ترون چُگ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر جموں و کشمیر انتخابات کے دوران پاکستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام لگایا۔ انہوں الزام عائد کیا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی جانب سے پاکستان کی ہدایت پر جموں و کشمیر انتخابات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان کے ساتھ این سی اور کانگریس کا اتحاد بے نقاب: ترون چُگ
پاکستان کے ساتھ این سی اور کانگریس کا اتحاد بے نقاب: ترون چُگ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 9:14 AM IST

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چُگ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران پاکستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔

پاکستان کے ساتھ این سی اور کانگریس کا اتحاد بے نقاب: ترون چُگ (Etv Bharat)

پاکستان کے وزیر دفاع کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو، جس میں انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کےلئے پاکستان، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد ایک سمت ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے ترون چگ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں پاکستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی خاطر این سی اور کانگریس کا اتحاد پوری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ - JK Assembly Election 2024


چُگ نے انتہائی شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیان جموں و کشمیر کے انتخابات میں نہ صرف مداخلت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ این سی کے عبدللہ اور کانگریس کے گاندھی خاندان بھی جموں وکشمیر میں خلل اور بدامنی پیدا کرنے کے لیے پاکستانی طاقتوں سے ہدایت لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا یہ اتحاد قابل مذمت ہے اور یہاں کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details