اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پائیدار سیاحت پر اسلامک یونیورسٹی میں قومی سیمنار کا اہتمام - SUSTAINABLE TOURISM

پلوامہ کی اسلامک یونیورسٹی میں پائیدارسیاحت کے موضوع پرایک سیمینارمنعقد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصراسلم وانی افتتاحی سیشن کے خصوصی مہمان تھے۔

پائیدار سیاحت پر اسلامک یونیورسٹی میں قومی سیمنار کا اہتمام کیا گیا
پائیدار سیاحت پر اسلامک یونیورسٹی میں قومی سیمنار کا اہتمام کیا گیا (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2025, 5:11 PM IST

پلوامہ (شبیر بھٹ) :اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں آج سے "پائیدار سیاحت کی ترقی" کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار ہوا۔ انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر)، نئی دہلی کے زیر اہتمام، ویژن وکسیت بھارت @ 2047 پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد خطے میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کو تلاش کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یونین ٹیریٹری میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نےکہا کہ حکومت سیاحت کی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان متوازن نقطہ نظر پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ناصر اسلم وانی نے بتایا کہ عمر عبد اللہ کی زیر قیادت سرکار جموں کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کافی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

پائیدار سیاحت پر اسلامک یونیورسٹی میں قومی سیمنار کا اہتمام کیا گیا (ETV BHARAT)

پروفیسر شکیل احمد رومشو وائس چانسلر IUST نے یونیورسٹی کے تحقیقی اور تربیتی اقدامات خطے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیر میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ پروفیسر فیاض احمد نکا، پروفیسر سنتوش اور دیگر اقتصادی ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی: وحید پرہ

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے شعبہ اکنامکس کے سربراہ محمد شفیع صوفی نے بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے اس دو روزہ پروگرام کو منعقد کرانے کا مقصد یہ ہے کہ سیاحتی اعتبار سے کس طرح ہم جموں وکشمیر کی اقتصادیات کو بڑھا سکتے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین ماحولیات اور اقتصادیات کے مشورے لے رہیں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر وادی سیاحت کے لیے ایک من پسند سپارٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details