اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

قومی سطح کا کتاب میلہ کشمیر میں منعقد - Book Fair in JK - BOOK FAIR IN JK

جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں نیشنل بک ٹرسٹ، وزارت تعلیم حکومت ہند اور ضلع انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے ایک قومی سطح پر کتاب میلہ منعقد کیا گیا جس میں ہر موضوع پر کتاب دستیاب ہوگی۔

قومی سطح کا کتاب میلہ کشمیر میں منعقد
قومی سطح کا کتاب میلہ کشمیر میں منعقد (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 7:17 PM IST

سرینگر: نیشنل بک ٹرسٹ، وزارت تعلیم حکومت ہند اور ضلع انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں قومی سطح کے کتب میلے کے انعقاد کیا گیا۔"چنار بک فیسٹیول "کے نام سے یہ اپنی نوعیت کا ایسا بڑا کتاب میلہ ہے جس میں تقریبا 3 سو سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ جن میں انگریزی، اردو، کشمیری، ہندی، ڈوگری اور دیگر بھارتی زبانوں کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔

قومی سطح کا کتاب میلہ کشمیر میں منعقد (Etv bharat)

وہیں اس قومی سطح کے میلے میں ملک کے نامی گرامی پبلشیرز حصہ لے رہے ہیں۔9 روزہ تک جاری رہنے والے اس کتاب میلے کا آغاز ہفتے کو باضابطہ طور کیا گیا اور اس حوالے ایک خاص تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں نیشنل بک ٹرسٹ، وزارت تعلیم حکومت ہند کے عہدیدران اور ڈپٹی کمشنر سرینگر اور فن، ادب اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر شریک اسٹال مالکان اور پبلیشرز نے کہاکہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کے ردعمل کو دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے اور ہم نے بھی بچوں سے لے کر بڑوں کی پسنددیدہ کتابوں کا ایسا ذخیرہ رکھا ہے جو کہ عام پببلسشز سے ملنا زرا مشکل ہیں ایسے میں کتب بینی کے شوق رکھنے والے یہاں آکر اپنی من پسند کتابیں خرید سکتے ہیں۔ اس نمائش میں نہ صرف نصابی، تاریخی، ثقافتی، کھیل کود، فن ، ادب اور دیگر نوعیت کی کتابیں دستیاب رکھی گئی ہیں بلکہ فن ادب اور ثقافت سے متعلق دیگر پروگراموں کا بھی اہتمام رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بچوں کے لیے خطاطی، کہانی سنانے، کیریکیچر، پینٹگ مقابلے، آرٹ ورکشاپ، سلوگن تحریری مقابلوں کے علاوہ ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے کتب بینی کی شوقین ایک نوجوان طالبہ نے کہا کہ اس نمائش کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئی۔ الگ الگ جونر کے ساتھ ساتھ یہاں کئی نایاب کتابیں دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے ڈیجٹل دور میں نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے کی طرف مائل کرنے کی خاطر اس طرح کی نمائش کافی اہمیت کی حامل ہے۔

چنار بک فیسٹیول کی افتتاح تقریب پر ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ اس کتب میلے سے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کتاب ایک ایسی دوست ہے جو انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم رود ادا کرتی ہیں۔واضح رہے کہ قومی سطح کا یہ کتب میلہ 17 اگست شروع ہوکر اگلے ماہ کی 17 تاریخ تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details