اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں نئی تعمیر شدہ قومی شاہراہ 244 بون دیالگام جنکشن حادثات کا مرکز بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مذکورہ چوراہے پر کراسنگ کے دوران دس حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ نیا نیشنل ہائی قومی شاہراہ 44 کو السٹاپ کے قریب جوڑتا ہے جو ڈونی پاوا کے مقام پر کوکرناگ شاہراہ کے ساتھ ملتا ہے۔ اگرچہ نئے ہائی وے کی تعمیر کے بعد متعدد علاقوں کی رسائی آسان ہوگئی اور ٹریفک کی نقل و حمل میں کافی حد تک راحت مل گئی، تاہم بون دیالگام کے جنکشن پر چاروں طرف سے گاڑیوں کی آمد و رفت مسافروں کے لیے جان لیوا مقام بن گئی ہے۔
مقامی لوگوں اور ڈرائیورز کے مطابق بون دیالگام کے جنکشن کو کراس کرنا خطرناک ہوتا ہے، کیونکہ اس مقام پر ذرا سی بھی لاپرواہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران اس مقام پر متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سڑک کی تعمیر سے لوگوں کو راحت مل گئی ہے، لیکن دوسری جانب غیر منظم طریقے کی وجہ سے یہ مقام جان لیوا بنتا جا رہا ہے۔
لوگوں نے کہا کہ اس مقام پر ایک فلائی اوور کی تعمیر بے حد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام سے گزارشات کی گئیں تاہم کوئی اثر نہیں ہوا۔ لوگوں اور ٹرانسپورٹرز نے اعلی حکام سے بون دیالگام جنکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا پر زور مطالبہ کیا تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
قومی شاہراہ بون دیالگام اننت ناگ جنکشن حادثات کا مرکز بن گیا، دو ہفتوں کے دوران 10 حادثات
اننت ناگ میں شاہراہ 244 پر آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بون دیال میں فلائی اوور تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔
قومی شاہراہ بون دیالگام اننت ناگ جنکشن حادثات کا مرکز بن گیا ہے،دو ہفتوں کے دوران 10 حادثات رونما (etv bharat)
Published : Oct 23, 2024, 9:43 AM IST
|Updated : Oct 23, 2024, 1:36 PM IST
مزید پڑھیں: گاندربل حملہ، ايل جي منوج سنہا، پولیس سربراہ نے کیا گگن گیر کا دورہ
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سید فخر الدین نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ٹیم موقعے پر بھیجی جائے گی تاکہ اس جگہ کا جائزہ لیا جا سکے اور اصلاح کے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی جا سکے۔
Last Updated : Oct 23, 2024, 1:36 PM IST