شوپیاں (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کے ہبڈی پورہ علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، ہبڈی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار نجی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
حادثہ کے فوراً بعد زخمی ہوئے شہریوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق دونوں افراد کی موت اسپتال پہنچانے سے قبل ہی واقع ہو چکی تھی۔ حادثہ میں ہلاک ہوئے شہریوں کی شناخت ریاض احمد ڈار ساکنہ کندلن، شوپیان اور سجاد احمد شاہ ساکنہ نیو کالونی، شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔