پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ کنہکوٹ میں دورانِ شب زمین دھنسنے کی وجہ سے ایک مکان اور ایک مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے،جبکہ مزید مکانات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پلوامہ سے لے کر سنگروانی تک بی ایس این ایل کی جانب سے ایک فائبر لائن بچھانے کا عمل شروع کیا گیا، جس کی وجہ سے کئی پانی کی پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا اور پانی کی وجہ سے سی بی ناتھ کنہکوٹ علاقے میں زمین دھنسنے لگی ہے، جس سے مقامی آباد میں خوف و ہراس کا ماھول پیدا ہوگیا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بی ایس این ایل کی جانب سے ایک فائبر لائن بچھائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے پانی کی پائپ لائنوں کو نقصان پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائپوں میں پانی نکلنے کی وجہ سے علاقے میں زمین دھنسنے لگی، جس سے علاقے کی ایک مسجد اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کام کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کریں، اور ان کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم بھیجے۔انہوں نے مزید کہا کہ فائیر بچھانے کے لئے ٹھیکدار کی جانب سے جے سی بی کا استعمال کیا گیا جس سے گاؤں کے ساتھ ساتھ سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں زمین دھنسنے سے مسجد اور مکان کو نقصان - زمین دھنسنے
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار راجپورہ نے علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نقصان کا جائزہ لیا۔انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
پلوامہ میں زمین دھنسنے سے مسجد اور مکان کو خزوی نقصان
Published : Mar 5, 2024, 4:04 PM IST
|Updated : Mar 5, 2024, 5:18 PM IST
مزید پڑھیں:رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک
وہی اس معاملے کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار راجپورہ نے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نقصان کا جائزہ لیا اور انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
Last Updated : Mar 5, 2024, 5:18 PM IST