جموں: اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں 14 ستمبر کو ڈوڈہ ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ عام سے ایک دن قبل فوج اور سیکورٹی فورسز نے جیش محمد کے دو عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔ یہ انکاؤنٹر اودھم پور- کٹھوعہ اضلاع کی سرحد پر بسنت گڑھ میں پیش آیا۔ تصادم کی جگہ سے جلسہ گاہ تک کا فاصلہ پہاڑی راستے سے تقریباً 65 کلومیٹر ہے۔
کٹھوعہ ضلع ہندوستان پاکستان سرحد سے متصل، اودھم پور اور اس کے آگے ڈوڈہ ضلع سے متصل ہے۔ یہ راستہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کا پرانا راستہ رہا ہے۔ ڈوڈہ ضلع میں 18 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مارے گئے عسکریت پسندوں کے ایک اور ساتھی کو مارنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی طرف سے جنگل میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
بتایا جاتا ہیں کہ مارے گئے عسکریت پسند لوک سبھا انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے تقریباً پانچ ماہ قبل سرحد پار سے گھس آئے تھے۔ تب سے وہ کٹھوعہ ادھم پور ڈوڈہ کے جنگلوں میں گھوم رہے تھے اور اب اسمبلی انتخابات میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دریں اثنا فوج نے ٹوئٹر پر مارے گئے عسکریت پسندوں کی تصاویر اور ان سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں کے ساتھ معلومات شیئر کی ہیں۔مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جس میں ایم فور کاربائن رائفل، اے کے رائفل، پستول، میگزین، موبائل فون اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو کٹھوعہ ضلع سے ادھم پور کی طرف چار عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی ٹھوس اطلاع ملی تھی۔ جموں-سامبا-کٹھوعہ رینج کے ڈی آئی جی شیو کمار شرما بھی کچھ دنوں سے کٹھوعہ کے پہاڑی علاقوں کا دورہ کر رہے تھے، سیکورٹی کا جائزہ لے رہے تھے اور ضروری ہدایات دے رہے تھے۔
ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ 45 سال بعد ملک کے وزیر اعظم ڈوڈہ میں جلسہ کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے 1979 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے میٹنگ کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 کے اسمبلی انتخابات کے درمیان ملحقہ ضلع کشتواڑ میں خطاب کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں 13 دنوں میں تین انتخابی ریلیاں کریں گے۔ یہ ریلیاں بی جے پی کے لیے جموں و کشمیر میں مشن 50 کی منزل تک پہنچنے کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر بننے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی کی تینوں ریلیاں بی جے پی کے لیے اپنے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم 14 ستمبر کو ڈوڈہ میں صبح 11 بجے اور سری نگر میں 19 ستمبر کو ایک میگا ریلی کریں گے۔ اس کے علاوہ 26 ستمبر کو جموں میں ان کی ریلی ہو سکتی ہے۔
تاہم پارٹی نے ابھی تک جموں ریلی کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ اس کے ساتھ ریاستی بی جے پی یہ بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وزیر اعظم 19 ستمبر کو جموں ڈویژن کے ریاسی میں ایک انتخابی ریلی کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
وزیراعظم مودی 14 ستمبر کو ڈوڈہ کا دورہ کریں گے - Modi to visit doda - MODI TO VISIT DODA
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو جموں کےڈوڈہ کا دورہ کر ینگے، مزید بتایا گیا ہیکہ 19 ستمبر کو سرینگر کا دورہ کرینگے۔
وزیراعظم مودی کل ڈوڈہ کا دورہ کرینگے (ETV BHARAT)
Published : Sep 13, 2024, 1:03 PM IST
مزید پڑھیں: ماضی کا دشمن چھپا ہوا نہیں تھا، حال کا دشمن چھپا ہوا ہے: محبوبہ مفتی
انتخابات میں بی جے پی نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کو مکمل طور پر ختم کرکے خوشحالی اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کو اپنا اہم انتخابی مدعہ بنایا ہے۔