اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میرواعظ کشمیر کا خلیفہ سومؓ کی سیرت اپنانے پر زور - Martydrom Anniversary of 3rd Caliph - MARTYDROM ANNIVERSARY OF 3RD CALIPH

دین اسلام کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی ذو النورین رضی اللہ کے یوم شہادت پر میراواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے ان کی حیات طیبہ کو بطور نمونہ اور تعلیمات کو عملی زندگیوں میں اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یراواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق
یراواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 6:42 PM IST

Updated : Jun 24, 2024, 10:04 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے خلیفہ سوم امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنی ذو النورین رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر سیدنا عثمانؓ کو خراج عقیدت و محبت پیش کرتے ہوئے انہیں علم و عمل، حلم و حیا، امانت و دیانت اور شجاعت و سخاوت کا پیکر زیبا قرار دیا ہے اور انکی دین اسلام، پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کے تعلق سے عظیم الشان خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

میرواعظ کشمیر کا کہنا ہے کہ کہ ’’سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ جملہ صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) میں اپنے مقام و منزلت، فضل و کمال اور دین اسلام کے تئیں نمایاں خدمات کے سبب نہ صرف ایک انفرادی حیثیت کے مالک ہیں بلکہ آپ کو لسان نبوتﷺ سے بیک وقت ذوالنورین ، ذوالہجرتین اور ذو البشارتین کا اعزاز اور افتخار بھی حاصل ہے اور اس میں کوئی آپ کا ثانی نہیں ہے۔‘‘

میرواعظ نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حضرت عثمان با حیاؓ کے یوم شہادت کے موقع پر حضرات خلفائے راشدین بالخصوص خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کی حیات طیبہ کو بطور نمونہ اور تعلیمات عالیہ کو اپنی عملی زندگیوں میں اپنانے کے عزم کے عہد کی تجدید کریں اور سنگین مسائل سے دوچار موجودہ معاشرے کی اصلاح اور گوناگوں مشکلات سے دوچار امت مسلمہ، بحرانی حالات سے کس طرح باہر آئے؟ اس کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنی مثبت کوششوں میں تیزی لائیں اور یہی چیز خلیفہ راشد کے تئیں سب سے بڑا خراج عقیدت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں خلیفہ اول کے عرس مبارک پر تقریب منعقد

Last Updated : Jun 24, 2024, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details