اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں، منی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی - Akhnoor Bus Accident

جموں کے اکھنور علاقے میں تیز رفتاری کے سبب ایک منی بس الٹ جانے سے دو درجن سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

جموں، منی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی
جموں، منی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 8:07 PM IST

جموں، منی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی (ای ٹی وی بھارت)

جموں:جموں کے اکھنور علاقے میں کھوگا موڑ پر ایک منی بس الٹ جانے سے قریب30 مسافر زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز فتاری کے سبب پیش آیا۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور فوج کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے اکھنور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 10 لوگوں کو ڈاکٹروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا۔

واقعے کی جانکاری دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ مائرہ مندریاں سے اکھنور جا رہی ایک منی بس تیز رفتاری کے سبب کھوگا موڑ کے قریب سڑک سے پھسل کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں ہوئے زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس سڑک حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں سے 10 شدید زخمیوں کو مزید اور بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا۔

دفاعی ترجمان، جموں، سنیل برتوال نے کہا کہ حادثہ رونما ہوتے ہی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور مسافروں/زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور پہنچایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کی تیز رفتار کارروائی حادثے میں زخمیوں کی جان بچانے میں متاثر کن رہی۔ ادھر، متاثرین کے اہل خانہ سمیت سول انتظامیہ کی جانب سے بھی سے فوج کی اس کارروائی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bus Carrying Yatris Turns Turtle: یاتریوں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک تیئیس زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details