بارہمولہ: اس دوران ڈاکٹر ریحانہ حبیب کانتھ نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد ہماری کمپس میں ملیٹس کی کاشت سے متعلق تفصیلی معلومات کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی تفصیلی جانکاری لوگوں کو ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملیٹس کی کاشتکاری کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے کسانوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ابتدائی مرحلے میں زرعی یونیورسٹی سے وابستہ اسٹاپ نے ملیٹس کے بارے میں طلباء کو اہم جانکاری دی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ جیسے ہم چاول، دال، کی کاشت کرتے ہیں، اسی طرح ملیٹس کو بھی ہم اپنے کھیتوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔