ادھم پور: جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں اتوار کو علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں گاؤں کا دفاعی محافظ (وی ڈی جی) ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے جموں و کشمیر پولیس نے بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن بسنت گڑھ کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ادھم پور کے بسنت گڑھ تھانے کی حدود میں سیکورٹی کو فعال کیا۔
پولیس ترجمان نے بیان میں مزید بتایا کہ آج صبح پولیس پکیٹ سنگ کی پارٹی اپنے ساتھ وی ڈی جی ممبران کو لے کر چوچرو گالا کی بلندیوں کی طرف بڑھی، جہاں تقریباً 7:45 بجے پولیس پارٹی اور چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔