جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں آج فوج کی جانب سے میرا دیش میری پہچان عنوان کے تحت پروگرام منقعد کیا گیا جس میں اسکولی بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کو ملک کے مختلف ریاستوں کے بارے میں ویڈیو کے زریعے ان کے کلچر اور دیگر سیاحتی مقامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی جس کو دیکھ کر بچے کافی خوش ہوئے۔ جبکہ اس موقع پر بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران بچوں کا علاج ومعالجہ کیا گیا ساتھ ہی مفت ادویات دی گئی۔
55 راشٹریہ رائفلز بٹالین پنجگام پلوامہ کی جانب سے منعقد کئے گئے "میرا دیش میری پہچان" پروگرام میں ضلع کے کئی سرکاری اور نجی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام یوم اطفال کے موقع پر منعقدہ کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں کو قوم پرستی کے احساس کو ابھارنے اور قوم کی تعمیر میں خود کو وقف کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ پروگرام میں اسکولی بچوں نے محتلف رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیے جس کے لئے انہوں کافی پذیرائی ملی۔