اننت ناگ (جموں کشمیر) :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یُوٹی فاونڈیشن ڈے (UT Foundation Day) منانے پر انتظامیہ کی سخت مخالف کی، انہوں نے کہا کہ ’’آج کا دن جموں کشمیر خاص کر پی ڈی پی کے لئے کالا دن ہے۔‘‘ محبوبہ کے مطابق ’’اس دن کو کالے دن کے طور پر تب تک یاد کیا جائے گا جب تک ریاست کے خصوصی اختیارات کو بحال نہیں کیا جاتا۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ ’’جب تک نہ جموں کشمیر کے وسائل عوام کے حقوق، امن بحالی، مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی پیش رفت کی جائے، تب تک پی ڈی اپنی جد و جہد برقرار رکھے گی۔‘‘
محبوبہ مفتی نامی نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر، بی جے پی کے لئے ایک لیبارٹری بن چکی ہے،کیونکہ بی جے پی یہاں پر مختلف قسم کے تجربات کرتی ہے۔ بی جے پی پورے ملک میں رہنے والے اقلیتی طبقہ کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ان (بی جے پی) کو یہ طاقت ہے کہ وہ مسلم اکثریتی خطہ کے خلاف کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، من مانی کر سکتے ہیں ریاست کو تقسیم کر سکتے ہیں، وسائل چھین سکتے ہیں۔‘‘