ترال، پلوامہ:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وادی میں انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان اسمبلی حلقہ ترال کے آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے اونتی پورہ سے ترال تک ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا، جس میں ورکروں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
ترال سے آزاد امیدوار ڈاکٹرغلام نبی بھٹ کا میگا روڈ شو (ETV Bharat Urdu) ترال سے آزاد امیدوار ڈاکٹرغلام نبی بھٹ کا میگا روڈ شو (ETV Bharat Urdu) روڈ شو کے ذریعہ اونتی سے شروع ہو کر ستورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دور کیا گیا اور اس حوالے سے عوام کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اب کی بار انہیں موقع فراہم کریں تاکہ آئندہ ترال کے علاقے میں تعمیر و ترقی کا جال بچھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
ترال کی جامع ترقی میرا مشن ہے: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ - JK Assembly Elections 2024
اس موقع پر آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بھٹ نے کہا کہ ان کے اپنے کارکنوں کے علاوہ این سی اور کانگریس بھی ان کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور بھائیوں نے قربانیاں دی ہیں، جس کے لیے وہ ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترال کی تعمیر و ترقی کے لیے محنت کریں گے۔
ترال سے آزاد امیدوار ڈاکٹرغلام نبی بھٹ کا میگا روڈ شو (ETV Bharat Urdu) ترال سے آزاد امیدوار ڈاکٹرغلام نبی بھٹ کا میگا روڈ شو (ETV Bharat Urdu) ساتھ ہی الیکشن کے بعد باقی امیدواروں کو اعتماد میں لا کر ترال کے لیے ترقیاتی کاموں اور فلاح و بہبود کے سلسلہ میں بہتر کام انجام دیں گے۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ آزاد امیدوار نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ کامیابی کے بعد یہاں جلد ہی ترقی کے کام شروع کردیں گے۔