اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دارالعلوم غوثیہ دربگام کی جانب سے پلوامہ میں مفت طبی کیمپ منعقد - مفت میڈیکل کیمپ

Free medical Camp دارالعلوم غوثیہ دربگام پلوامہ کی جانب سے منگل کے روز علاقہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ میں لوگوں کی طبی جانچ کے علاوہ مفت میں ادویات تقسیم کی گئیں۔

medical-camp-at-darul-uloom-gousia-drabgam-pulwama
دارالعلوم غوسیہ درابگام کی جانب سے پلوامہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 4:03 PM IST

Updated : Feb 27, 2024, 6:53 PM IST

دارالعلوم غوثیہ دربگام کی جانب سے پلوامہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

پلوامہ: دارالعلوم غوثیہ دربگام پلوامہ جو کہ تحریک صوت الاولیاء کے زیر نگرانی چلایا جارہا نے آج اپنے علاقے دربگام میں عام لوگوں کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے جہاں طبی ماہرین کی جانب سے طبی جانچ کرائی، وہی اس کیمپ کے دوران مریضوں میں مفت میں ادویات تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر طبی کیمپ منعقد کرنے والے منتظمین نے کہا کہ جہاں یہ دینی مدارس عوام کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا کام انجام دے رہا ہے، وہی عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کام کررہا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد سے یہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، تاکہ عوام کو راحت ملے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام بھی انقعاد کئے جائے گا۔

مزید پڑھیں:فیضان اولیاء ٹرسٹ کی جانب سے اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ منعقد


یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ تحریک صوت الاولیاء ایک ایسا ادارہ ہے جو وادی کشمیر کے نوجوانوں کو دینی تعلیم کے نور سے آراستہ کرتا ہے، جبکہ اس کے نگران میں وادی بھر میں کئی درسگاہ اور ادرے چلائے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اور غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہیں،ان پروگرام میں کھیل کود سمیت مفت طبی کیمپ شامل ہے۔

Last Updated : Feb 27, 2024, 6:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details