اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی - Zabarwan forest srinagar

Fire Incident Zabarwan Forest سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی، جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کی کارروائی رات بھر جاری رہی، جس دوران رہائشی بستی تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔

massive-wildfire-engulfs-in-zabarwan-forest-in-srinagar
سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 5:11 PM IST

سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی، جس نے ایک وسیع العریض علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات ، وائلڈ لائف اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار رات بھر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی، جس نے آناًفاناً ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ نماز فجر تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری رہی، جس دوران رہائشی بستی تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔
رینج آفیسر وسیم بلخی نے بتایا کہ زبرون پہاڑی پر برین کے نزدیک جنگل سے آگ نمودار ہوئی، تاہم غنیمت یہ رہی کہ درختوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ان کے مطابق رات بھر محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں:رفیع آباد بارہمولہ میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر



انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔رینج آفیسر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ شام کے اوقات میں ہوا خوری کرنے کی خاطر لوگ جنگل میں داخل ہو کر وہاں پر الاو بھی جلاتے ہیں جس وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details