اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں محکمہ مال، جموں کشمیر پولیس اور میونسپل کمیٹی کوکرناگ کی ایک مشترکہ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران مختلف بازاروں کا جائزہ لیا۔ رمضان المبارک کے پیش نظر کوکرناگ میں ایس ڈی ایم کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ مہم میں محکمہ مال، جموں کشمیر پولیس اور میونسپل کمیٹی کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوکرناگ کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔ مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔
اس دوران چیکنگ ٹیم نے دکانداروں کے تمام اشیاء کی جانچ کی اور خراب سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ اس مقدس اور بابرکت مہینے میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں اور منافع خوری سے پرہیز کریں۔