اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کار سوار ہلاک - DODA ACCIDENT - DODA ACCIDENT

Man Dies in Doda Accident: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں کار سوار کی موت واقع ہو گئی جب کہ حادثے میں متوفی کا بھائی زخمی ہو گیا جو ڈوڈہ اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کار سوار ہلاک
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کار سوار ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 3:46 PM IST

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کار سوار ہلاک

ڈوڈہ (جموں کشمیر):ڈوڈہ قصبہ سے تقریباً سات کلومیٹر دور پنجنی نالہ کے قریب کھلانی مارمٹ روڈ پر ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جب کہ حادثہ میں متوفی کا سگا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو کار سڑک سے پھسل کر قریبی نالے میں جاگری۔ حادثہ کی وجہ سے کار میں سوار ایک شخص کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ کار میں سوار متوفی کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ کار مرمٹ سے کھلانی جا رہی تھی تاہم پنجنی نالہ کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔ متوفی کی شناخت ارشاد احمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کا بھائی یاسر، گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) و اسپتال ڈوڈہ میں زیر علاج ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جی ایم سی ڈوڈہ کے سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد کو اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہو چکی تھی تاہم حادثہ میں زخمی ہوئے دوسرے شخص کا اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ ایس او پیز کے تحت متوفی کا پوسٹ مارٹم کرکے جسد خاکی کو لوازمات کی تکمیل کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھر، ڈوڈہ پولیس نے حادثہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈودہ سڑک حادثہ میں 38افراد ہلاک، متعدد زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details