مہاراشٹرا کابینہ نے کشمیر میں "مہاراشٹرا بھون" کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ مہاراشٹر کی کابینہ نے" مہاراشٹر بھون" کی تعمیر کے لیے جموں و کشمیر کی دارالحکمومت سرینگر میں 2.5 ایکڑ زمین خریدنے کی منظوری دی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے اس حوالے سے جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ گزشتہ برس 11 جون کو ملاقات کی تھی اور مہاراشٹرا بھون کےلئے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
مہاراشٹرا کابینہ نے کشمیر میں ’مہاراشٹرا بھون‘ کی تعمیر کے لیے زمین کی خریدی کو منظوری دے دی - Maharashtra Bhavan in Kashmir
جموں و کشمیر میں "مہاراشٹرا بھون" کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری کو آج مہاراشٹرا کابینہ نے منظوری دے دی۔ اس کا مقصد ریاست کے سیاحوں کو سہولت پہنچا ہے۔
Published : Mar 13, 2024, 10:20 PM IST
گذشتہ سال مہاراشٹرا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اس سلسلہ میں تجویز پیش کی گئی تھی۔ سرینگر میں تعمیر ہونے والا مہاراشٹر بھون، دراصل ریاستی حکومت کا گیسٹ ہاوز ہوگا، اس کا مقصد مہاراشٹر کے سیاحوں کے لیے آرام دہ رہائش اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے فروری کے شروع میں کہا تھا کہ ریاستی حکومت جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری ینگر اور اتر پردیش کے ایودھیا میں "مہاراشٹر بھون" تعمیر کرے گی۔
مہاراشٹرا کے سیاحوں اور عقیدت مندوں کو مناسب قیمتوں پر بہتر اور محفوظ عارضی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرینگر اور ایودھیا میں 'مہاراشٹرا بھون' تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں جگہوں پر متعلقہ ریاستی حکومتوں نے اہم مقامات پر اراضی فراہم کی ہے جس کے لیے 77 کروڑ روپئے بجٹ کی تجویز پیش کی گئی۔