اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں، ووٹرز میں جوش و خروش - Jammu Kashmir Assembly Polls

اننت ناگ کے مختلف حلقوں میں پولنگ جاری ہے، یہاں کا مغربی حلقہ، جو کہ رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے جموں و کشمیر کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔ حالیہ حد بندی میں اننت ناگ ویسٹ سیٹ کو دیوسر، اننت ناگ، ہوم شالی بگ اور ڈورو حلقوں کے کچھ حصوں کو ملا کر تشکیل دیا گیا۔ اس حلقے کی سرحدیں دیالگام، قاضی گنڈ اور کھنڈور سے ملتی ہیں۔

اننت ناگ میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں، ووٹرز میں جوش و خروش
اننت ناگ میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں، ووٹرز میں جوش و خروش (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 12:34 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے مختلف اسمبلی حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں، 10 سال کے بعد انتخابات ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے ووٹرز میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ اننت ناگ میں پہلے مرحلے کے تحت پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ ووٹ دینے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھیں۔ اس کے علاوہ پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پولنگ میں حصہ لیا۔

اننت ناگ میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں، ووٹرز میں جوش و خروش (Etv Bharat)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایک ووٹر نے بتایا کہ جمہوری نظام کی بحالی کےلئے ووٹ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمہوریت کی بقا کےلئے ہر ایک کو آگے آنا چاہئے اور بڑھ چڑھ کر ووٹنگ عمل میں حصہ لینا چاہئے۔ وہیں ایک اور ووٹر نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایاکہ پولنگ بوتھ پر بہتر انتظامات ہیں اور انتخابات کے پیش نظر علاقہ میں بھی سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئررشید کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، بی جے پی کے لیے بھی: عمر عبداللہ کا طنز - Omar On Er Rashid

جی اے میر جنرل سیکرٹری انڈین نیشنل کانگریس نے کہا کہ ’جو دس سالوں کا ناقص راج تھا، دہلی سے یہاں کے لوگوں پر راج کیا جارہا تھا، اسے تبدیل کرنے کےلئے ووٹ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جموں و کشمیر میں بدلاؤ اور خوشحالی و ترقی کےلئے بڑھ چڑھ کر ووٹ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کے جو بھی حقوق چھینے گئے انہیں عوام واپس لوٹانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details