اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں کانگریس کا روڈ شو - Lok Sabha Election 2024

CONGRESS ROADSHOW IN JAMMU: سرمائی دارالحکومت جموں میں آج انڈین نیشنل کانگریس نے پارلیمنٹ انتخابات 2024 کے امیدوار رمن بھلا کی حمایت میں ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ اس ریلی میں کانگریس کے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کت حصہ لیا۔

جموں میں کانگریس کا روڈ شو
جموں میں کانگریس کا روڈ شو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 5:02 PM IST

جموں میں کانگریس کا روڈ شو

جموں:جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج انڈین نیشنل کانگریس نے پارلیمنٹ انتخابات 2024 کے امیدوار رمن بھلا کے حق میں ایک ریلی نکالی۔ یہ ریلی ستواری چوک سے ہوکر جموں کے کئی علاقوں سے گزرے گی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان نے حصہ لیا۔

رواں ماہ کے 26 اپریل کو دوسرے مرحلے کے تحت جموں پارلیمانی نشست میں پولنگ ہوگی۔ آج شام کو انتخابی موہم بند ہو جائے گی۔ رمن بھلا کی مہم بی جے پی کے ساتھ نظریاتی لڑائی میں حصہ لینے سے بامعنی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکمرانی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

وہ بازاروں، گلیوں اور چوک چوراہوں پر ہجوم سے خطاب کرتے ہیں اور پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کی آواز بننے کا عہد کرتے ہوئے حلقے سے گزرتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے ریلی کے دوران آئی ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیت سچ کی ہوگی۔

بھلا 2023 کے آغاز میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے اثرات سے بھی طاقت حاصل کر رہے ہیں جو بی جے پی کا گڑھ ہونے کے باوجود سامبا اور جموں اضلاع میں بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا

یہ بھی پڑھیں:جموں لوک سبھا سیٹ پر 22 امیدوار میدان میں، بی جے پی اور کانگریس کے درمیاں سخت مقابلہ - Lok sabha Poll Second phase

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں ریاسی سیٹ پر 17,81,545 ووٹر ہیں جن میں 9,21,462 مرد اور 8,60,055 خواتین شامل ہیں۔ 28 ٹرانس جینڈر ووٹرز بھی ہیں۔ جموں و کشمیر کے دیگر چار پارلیمانی حلقوں کی طرح جموں ریاسی سیٹ بھی 18 اسمبلی حلقوں پر مبنی ہے۔ 1967 میں اس کے قیام کے بعد سے یہ سیٹ نو مواقع پر کانگریس، چار بار بی جے پی اور ایک بار نیشنل کانفرنس اور ایک آزاد امیدوار نے جیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details