اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا انعقاد - Lok Adalat In Pulwama - LOK ADALAT IN PULWAMA

National Lok Adalat in Pulwama: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر حق رائے دہی کے استعمال کے لیے بیداری پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا انعقاد
پلوامہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 7:58 PM IST

پلوامہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا انعقاد (etv bharat)

پلوامہ:آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں قومی لوک عدالت کا انعقاد جس کی صدارت نصیر احمد ڈار چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ نے کی۔ لوک عدالت میں ضلع پلوامہ کے جوڈیشل افسران اور حفصہ قیوم اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے بھی شرکت کی۔

لوک عدالت میں محتلف کیسوں کی سنوائی ہوئے جن میں سرکاری محکمے، انشورنس کمپنیاں اور بینکنگ ادارے کے بھی شامل ہے۔ضلع میں 05 بنچوں قائم کئے گئے تھے جہاں پر کل 405 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں سے 68 مقدمات کو مذکورہ لوک عدالت میں نمٹا دیا گیا۔

وہی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ نے عام انتخابات 2024 کے دوران حق رائے دہی کے بارے میں آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا۔اس کا مقصد لوگوں کو حق رائے دہی کے لئے بیدار کرنا تھا۔ وہی ٹیکنالوجی کے عالمی دن کے حوالے سے بھی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں ووٹر بیداری مہم کا آغاز

اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نے آئین ہند کے تحت ہر شہری کو دیے گئے حقوق کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 19(2) کے تحت فراہم کردہ حقوق میں آزادی کا حق شامل ہے تقریر، زندگی کا حق، نقل و حرکت کی آزادی کا حق، تجارت اور پیشہ کی آزادی اور برابری کا حق شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details