گلاب باغ ترال: کھلاڑیوں میں یوینفارم تقسیم ترال(پلوامہ):ترال علاقے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیل کود کی سرگرمیوں میں شمولیت کر رہی ہے اور آئے روز اس حواے سے ٹورنامنٹ بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ تاہم کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی سے کھلاڑی مایوس نظر آرہے ہیں۔
گلاب باغ ترال کے ایک مقامی ٹیم 'چک ٹیم الیون' کو ایک مقامی بزنس مین کی جانب سے یونیفارم تقسیم کی گئی، جس کا کھلاڑیوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے۔مقامی کھلاڑیوں نے بتایا کہ ایسے اقدامات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ کھیل میں اچھا مظاہرہ کرے گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آج ان کو ایک اسپانسر نے یونیفارم دی ہے اسی طرح ہر علاقے میں کشمیر کے بزنس یونٹ چلانے والے افراد کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے۔
تاہم کھلاڑیوں نے شکایت کی ہے کہ اس گاؤں میں کھیل کا میدان نہ ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب انہیں دیگر گاؤں میں کھیلنے کے لیے جانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ گلاب باغ میں ایک کھیل کا میدان تعمیر کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ترال: گلاب باغ میں کھیل گاہ نہ ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی
وہیں مقامی اسپانسر مشتاق احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ لکڑی اور فروٹ کا بزنس چلا رہا ہے اور سماجی ذمہ داری کے تحت انہوں نے ان کھلاڑیوں میں یونیفارم تقسیم کی ہیں اور مستقبل میں بھی وہ اس طرح کے اقدامات کریں گے، تاکہ یہ نوجوان منشیات سے دور رہ کر کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور بہتر افراد بن سکیں۔