گاندربل: ضلع گاندربل میں مقامی باشندوں نے بجلی کی اضافی بلوں کو لے کر محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔محکمہ بجلی من مانی طرریقے سے لوگوں کو بل دے رہا ہے۔ محکہ بجلی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ لوگ اتنی رقم ادا نہیں کر سکتے۔ عام لوگوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اضافی بلوں کی وجہ سے مستقبل میں مالی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گاندربل ضلع کے کنگن سے رہائشی نے آج پی ڈی ڈی حکام کے خلاف ماہانہ بجلی کے نرخوں میں اچانک اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں مقامی باشندوں نے بجلی کی اضافی بلوں پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن لگاتار بجلی کی فیس میں اضافہ ہورہاہے۔یہ ان کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو وہ بل ادا نہیں کریں گے۔