بارہمولہ میں ذکر حسین اور مشاعرے کا اہتمام (etv bharat) بارہمولہ: ذکر حسین اور حسینی مشاعرے کی صدارت نامور کشمیری شاعرہ پروفیسر نسیم شفائی نے کی۔ ساہیتہ اکاڈمی نئی دہلی کے کشمیری ایڈوایزری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایوان صدارت میں ان کے ساتھ نامور ادیب اور شاعر جناب فیاض تلگامی، فیاض دلبر اور ادبی مرکز کمراز کے صدر جناب محمد امین بٹ بھی شامل رہے۔
تقریب کے ابتدا میں محمد افضل افضل نے تلاوت کلام پاک کیا۔ اس موقعے پر میر شاہنواز نے نعت رسول پیش کی۔ مرکز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
مشاعرے میں جن شاعروں نے شرکت کی، ان میں جناب ساگر سرفراز، نثار اعظم، نگہت نسرین، حسن اظہر، عابد اشرف، غلام نبی ادفر، غلام حسن درویش، رشید روشن، آفاق دلنوی، غلام حسن عجمی، جی این شاکر، ارشد محی الدین، نزیر حسین نزیر، قاضی غلام محمد گلشن، غلام الدین بہار، سعد الدین سعدی، جی ایم ماہردشید جوہر، فاروق سمبلی، سلیم یوسف، گلزار جعفر، تقریب کی نظامت کے فرائض جناب فاروق شاہین نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں ادبی نشست کا انعقاد، کتاب کا رسم اجرا
اس دوران مقررین نے ضلع بارہمولہ میں اس طرح کے ادبی پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا، تاکہ ضلع میں ادبی نشست کے اہتمام کا سلسلہ جاری رہ سکے۔ اس کے لیے تمام اداروں کو کوشش کرنی چاہیے۔