پلوامہ:فاونڈیشن ویک کے سلسلے میں اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آج کلچرل اکادمی کے اشتراک سے لٹریری فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ساہیتہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر نسیم شفائی مہمان زی وقار جبکہ کلچرل اکادمی کے ڈاکٹر شبنم رفیق خاص مہمان کی حثیت سے شرکت کی۔ جبکہ فیسٹیول کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی اس موقع پر زبان وادب اور کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور طلبا کو ہدایت دی گئی کہ وہ مادری زبان کی ترویج واشاعت کے لیے کام کریں۔
جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (جے کے اے اے سی ایل) کے اشتراک سے آئی یو ایس ٹی کی ایڈیٹوریل کمیٹی نے دن بھر کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران، IUST کے وائس چانسلر، پروفیسر شکیل اے رومشو، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، یونیورسٹی کے آفیشل لٹریری کلب 'لال دید ادبی سوسائٹی' کا افتتاح کیا۔