منڈی (جموں و کشمیر): ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں دارالعلوم رضائے مصطفیٰ اعلیٰ پیر منڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوسِ محمدی کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ جلوسِ محمدی نورانی عیدگاہ اعلی پیر راجپورہ منڈی سے برآمد کیا گیا جو منڈی صدر بازار سے ہوتے ہوئے بس اڈا منڈی اور بائی پاس پُل سے واپس ہوتے ہوئے نورانی عیدگاہ اعلی پیر راجپورہ منڈی ختم ہوا۔
اس جلوس میں طلباء دار العلوم رضائے مصطفےٰ اعلیٰ پیر کے علاوہ، یوتھ غلامان مصطفےٰ اعلیٰ پیر، مدرسہ رضاء الاسلام منڈی اور مدرسہ بلالیہ غوثیہ بائیلہ نے بھی شرکت کی۔ مذکورہ مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ، علاقے کے معززین، تاجر اور دیگر مقامی لوگ کیثر تعداد میں جلوسِ محمدی میں شریک ہوئے۔