اننت ناگ:وادی کشمیر میں جمعہ کے روز معراج العالمﷺ کی اختتامی تقریبات نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں۔اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ وہیں زائرین کی کثیر تعداد کی موجودگی میں دردوازکار اور خاص دعائیں پڑھی گئیں ۔
آج کے دن کی مناسبت سے وادی میں جاری طویل خشک موسم کے خاتمہ پر خاص توجہ رہی، تمام مذہبی مقامات پر خشک سالی کے خاتمہ کی خاطر خاص دائیں کی گئیں اور بارگاہ الہی میں اللہ تعالی سے برف و باراں کی عاجزی کی گئی۔
اننت ناگ ضلع میں سب سے بڑی تقاریب درگاہ حضرتبل کھرم اور کعبہ مرگ میں منعقد ہوئے۔ جہاں پر عقیدت مند فجر سے مغرب کی نمازوں کے بعد حضرت محمد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔