سرینگر:شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک منی بس کی زد میں آکر ایک راہگیر کی موت واقع ہو گئی۔ اہلکاروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے لون ہری، کرالپورہ میں ایک اُس وقت ایک راہگیر کی جان چلی گئی جب ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK 092508 نے راہگیر کو ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق منی بس کی زد میں آنے سے راہگیر کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
سڑک حادثے میں فوت ہوئے شہری کی شناخت نثار احمد میر ولد عبد الخالق میر ساکنہ لون ہری کے طور پر ہوئی ہے۔ کپوارہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کر لیا ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں رواں برس نصف درجن سے زائد سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں کئی شہریوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔