کولگام (جموں کشمیر):جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کی دوپہر ریڈونی پائین علاقے میں قریب چوبیس گھنٹوں کے وقفے کے بعد انکاؤنٹر سائٹ پر پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ گذشتہ روز انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جب کہ سیکورٹی فورسزی نے علاقے کو سینیٹائز کرنے کی غرض سے آپریشن جاری رکھا اور رپورٹس کے مطابق بدھ کو انکاؤنٹر سائٹ پر پھر سے گولیوں کی گن گرج سنائی دی ہے۔
قبل ازیں، پیر کی شام حفاظتی اہلکاروں کو ضلع کے ریڈونی علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ محاصرہ کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جو انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر دیا۔ انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں لشکر طیبہ/ ٹی آر ایف سے وابستہ مطلوب عسکریت پسند باسط ڈار بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز آئی جی پی کشمیر، وی کے بردی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے باسط ڈار کی ہلاکت کو سیکورٹی ایجنسیز کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔