اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لداخ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا آغاز

Khelo India Winter Games Ladakh: یونین ٹیریٹری لداخ میں آج سے پانچ روزہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا آغاز ہوا جس میں  آئیس اسکیٹنگ، آئیس ہاکی جیسی گیمز میں کھلاڑی اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

لداخ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا آغاز
لداخ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا آغاز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 12:36 PM IST

لداخ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا آغاز

لیہہ (لداخ) :یونین ٹیریٹری لداخ کے لیہہ ضلع میں کھیلو انڈیا منصوبے کے تحت نیشنل ونٹر گیمز کی شروعات آج سے ہوئی، جس میں 15 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ خطے میں اس نوعیت کا پہلا قومی سطح کا مقابلہ ہوگا جس میں 1200 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ لداخ چونکہ ملک میں سرد ترین علاقہ ہے جہاں سرما کے ایام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی کم ہوتا ہے جس کے لئے لیہہ ونٹر گیمز کے لئے ایک موزوں جگہ ہے۔ آج شروع ہونے والی گیمز میں آئیس اسکیٹنگ، آئیس ہاکی جیسے مقابلے منعقد ہوں گے۔

لداخ یونین ٹیریٹری کے سیکریٹری یوتھ سپورٹس رویندر کمار نے نیشنل گیمز کے بارے میں پریس کانفرنس میں اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں تین ایسے اسڈیڈیم تیار کئے جا چکے ہیں جہاں یہ گیمز کھیلی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ گیمز 2 سے 6 فروری تک منعقد ہو رہی ہیں۔ رویندر کمار نے بتایا کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کی میزبانی سے لداخ کی مقبولیت بڑھ جائے گی جس سے یہاں کے کھلاڑی قومی سطح پر کافی معروف ہوں گے اور ونٹر ٹورزم کو بھی فروغ ملے گا۔

غور طلب ہے کہ سرما کے مہینوں میں شدید سردی کے باعث لداخ کا زمینی رابطہ باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے اور سیاح یہاں جانے سے بھی پرہیز کرتے ہیں جبکہ موسم گرما میں یہ خطہ سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔ کیونکہ یہاں موٹنینئرنگ Mountaineering کے شوقین لوگ دنیا بھر سے وارد ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں ونٹر گیمز کا انعقاد ہونا اس خطے کے لئے اقتصادی لحاظ سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی بی جے پی حکومت نے لداخ کو جموں کشمیر سے الگ کرکے علیحدہ یونین ٹیریٹری کا درجہ دیا ہے۔ اس یونین ٹیریٹری میں دو ہی اضلاع کرگل اور لیہہ ہے جن کی کل آبادی تین لاکھ کے قریب ہے۔ یونین ٹیریٹری کا درجہ ملنے کے بعد مرکزی سرکار نے یہاں کافی تعمیری کام شروع کیا ہے جن میں سڑکیں، ائرپورٹ، یونیورسٹی بھی بنائی گئی ہیں۔ تاہم اس خطہ کے لوگ ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کے زمرے میں شامل، علیحدہ پبلک سروس کمیشن اور دو پارلیمانی نشتوں کے مطالبات کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز 21 فروری سے

ہفتے کو اس اس خطے کی اپوزیشن سیاسی و سماجی جماعتوں نے لیہہ چلو اور کرگل بند کی کال دی ہے۔ اس ضمن میں ونٹر گیمز کا انعقاد کرنے خطے کے لئے کافی اہم ہے۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں بھی سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 21 تا 25 فروری کو منعقد کئے جا رہے ہیں۔ برفباری نہ ہونے سے یہ پروگرام موخر کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details