اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: انڈین آرمی 10، کرناٹک 9، مہاراشٹر7 گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب

Khelo India Winter games Concluded عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں پانچ روز تک جاری رہنے والا کھیلو اِنڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا ایڈیشن اختتام پذیر ہوا۔ اس کھیل ایونٹ میں ملک کے مخلتف ریاستوں اور یو ٹیز کے تقریباً 800 ایتھلیٹس نےمختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیا۔

Etv Bharatkhelo-india-winter-games-2024-army-wins-10-karnataka-wins-9-maharashtra-wins-7-gold-medals
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: انڈین آرمی 10، کرناٹک 9، مہاراشٹر7 گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 7:09 PM IST

Updated : Feb 25, 2024, 7:45 PM IST

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: انڈین آرمی 10، کرناٹک 9، مہاراشٹر7 گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب

گلمرگ (جموں و کشمیر): گلمرگ میں اتوار کو کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ سرمائی کھیل مقابلوں کا آغاز 21 فروری سے ہوا تھا۔اس کھیل ایونٹ میں تقریباً 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایتھلیٹس کے تقربیاً 800 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: انڈین آرمی 10، کرناٹک 9، مہاراشٹر7 گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب

اس کھیل ایونٹ میں انڈین آرمی کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ (10) گولڈ میڈل جیتے۔ کرناٹک کے کھلاڑیوں نے نو طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مہاراشٹرا نے سات طلائی تمغوں حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب گلمرگ کے گولف کورس میں منعقد ہوئی جہاں ایوارڈ یافتگان کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں نے کشمیر کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

اس کھیل ایونٹ میں جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور مختلف مقابلوں میں کئی تمغے جیتے۔ سونہ مرگ کے شاہد احمد چیچی نے جموں و کشمیر کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

وہیں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گُل اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم راجہ نے اختتامی تقریب کے موقعے پر مہمان خصوصی طور شرکت کی۔ نزہت گل نے اپنے خطاب میں گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے کامیاب اختتام پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

اختتامی تقریب میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ کھیلو انڈیا کے حصے کے طور پر مختلف ثقافتی اور فنکارانہ پروگرام منعقد کیے گئے۔ معروف فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں جادو جگایا۔ منتظمین کا خیال ہے کہ کھیلو انڈیا نہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ دیتا ہے، بلکہ گلمرگ میں سیاحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

Last Updated : Feb 25, 2024, 7:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details