بارہمولہ : بےروزگاری کے اس دور میں جہاں عام طور پر سرکاری نوکری ملنا مشکل ہے لیکن سرکار کی مختلف اسکیمز ہیں جس سے نوجوان کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔
ضلع بارہمولہ کے زبیر نے اسکیم کے ذریعے Controlled condition Mushroom unit شروع کیا ہے
دراصل اس قسم کا یونٹ کشمیر کا پہلا مشروم یونٹ ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور تقریبا 24 لاکھ کی لاگت سے تیار کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس مشروم یونٹ کے مالک زبیر نے کہا کہ کشمیر میں مشروم کے ساتھ لوگ کافی سالوں سے منسلک ہیں۔ کشمیر میں سال میں دوبار مشروم اگایا جاتا ہے لیکن جو میں نے یونٹ شروع کیا ہے یہ کافی جدید ہے ۔ یہ کشمیر کا پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں مسلسل سال بھر مشروم دستیاب رہتی ہے اور اگایا جا ہے کیونکہ اس میں اعلی قسم کی مشینری ہے جس سے مشروم کو کنٹرول کنڈیشن کے تحت رکھا جا سکتا ہے۔
زبیر نے کہا کہ محکمہ ایگریکلچر کے ان کو کافی تعاون دیا ہے اور جو بارہمولہ میں مشروم دفتر ہے انہوں نے مجھ کو کافی تربیت دی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ کو سولن ہماچل بھی بھیجا اور وہاں سے میں نے رسرچ انسٹیٹیوٹ میں ٹریننگ بھی لی جس سے مجھ کو کافی فائدہ ملا۔