ترال (پلوامہ) دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب میں زیر تعلیم ایک طالب علم کی لاش کو پولیس نے پیر کے روز ہوسٹل کمرے سے برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے گلاب باغ ترال کا ایک طالب علم زاہد احمد ولد عبدالقیوم بٹ جوکہ دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب میں بی ایس سی ریڈیولاجی فائنل ائیر کا طالب علم تھا کی لاش ہوسٹل کمرے سے برآمد کی گئی ہے۔ لاش دیکھتے ہی یوینورسٹی عملہ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے،جبکہ متوفی کے والدین کو بھی اطلاع دی گئی ہے اور وہ لاش کو لانے کے لیے پنجاب جا رہے ہیں۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کیا یہ معاملہ خودکشی کا ہے یا کچھ اور ہے۔ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے اس معاملے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو گھر لانے کے لیے انہوں نے معاملہ پنجاب سرکار سے معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کے سی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ نے ہم جماعتیوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور ان کی مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے ابھی تک 14 افراد کو معطل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔