اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بیروہ میں واقع ابھینو گپت غار پرکشمیری پنڈتوں نے پہلی بار تہوار منایا - Kashmiri pandits celebrate festival

ضلع بڈگام کے بیروہ میں ابھینو گپت غار پر پہلی بار کشمیری پنڈتوں نے تہوار منایا جس میں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 4:16 PM IST

Updated : Jun 19, 2024, 9:50 PM IST

بیروہ میں واقع ابھینو گپت غار پرکشمیری پنڈتوں نے پہلی بار تہوار منایا
بیروہ میں واقع ابھینو گپت غار پرکشمیری پنڈتوں نے پہلی بار تہوار منایا (etv bharat)

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام جموں ؤ کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع تاریخی ابھینو گپت غار پر منعقدہ تہوار میں مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں نے ان کشمیری پنڈتوں کا مالائیں ڈال کر والہانہ استقبال کیا اور ساتھ ہی ان کے کھانے پینے اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔

بیروہ میں واقع ابھینو گپت غار پرکشمیری پنڈتوں نے پہلی بار تہوار منایا (etv bharat)

یہاں آئے ایک پنڈت نے بتایا کہ ہمیں متحد ہو کر امن اور بھائی چارے کے قیام کے لئے کام کرنے چاہئیے کیونکہ آج تک سبھی سیاسی جماعتوں نے کشمیری پنڈتوں کے نام پر ووٹ اور شہرت حاصل کی۔سیاسی جماعتوں کی سیاست میں کشمیری پنڈت پستے رہے۔ کشمیری سول سوسائیٹیز و کشمیری عوام کو اب یہ قدم اٹھانا چاہیے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کو گھر واپس بلائے اور ان کو پھر سے یہاں آباد کرائے۔

84 برس کے ایک کشمیری پنڈت نے بتایا کہ یہاں آکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔مگر میں اوپر غار تک نہیں جاسکتا ہوں۔ لہذا وہاں تک لفٹ کا انتظام ہونا چاہیے ۔سرکار کو چھوڑ کر ہمیں خود اس کی تعمیر ؤ ترقی کرنی چاہئے۔ انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس غار کو دوبارہ سے درشن کے لیے کھولا اور یہاں پر بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنایا جس کو وجہ ہم یہاں تک پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بڈگام نے کیا بیرم غار کا معائنہ

ابینو گپت شیوازم کے ایک بہت بڑے آچاریہ تھے۔ہمارے لئے یہ غار ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ ہمیں یہاں آکر بہت مسرت ؤ سکوں حاصل ہوا۔ ابھینو گپت اور کشمیر کا ایک گہرا رشتہ ہے اور اس غار کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں پر ہر سال کشمیری پنڈت آئے اور اپنا یہ خاص تہوار منائے اور پوجا پاٹ کرسکیں۔

Last Updated : Jun 19, 2024, 9:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details