سرینگر (جموں کشمیر) :گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پیر کے روز کشمیری پنڈتوں نے جنم شٹمی کا تہوار نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پنڈتوں کی جانب سے سرینگر میں ایک رتھ یاترا بھی برآمد کی گئی جو شہر خاص کر ٹنکی پورہ علاقے سے شروع ہو کر تاریخی لال چوک سے ہوتے ہوئے شہر خاص کے حبہ کدل میں اختتام ہوئی۔
کشمیری پنڈتوں نے پیر کو سرینگر کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں بھی ’یاترا‘ برآمد کی جن میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں موجود ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے ہندوؤں نے شرکت کی۔ بھگوان شری کرشن کے جنم دن کے موقع پر منعقدہ یاترا میں شریک ہندوؤں نے عالمی امن کے لئے پرارتھنا کی اور لوگوں خاص کر کشمیریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔