بارہمولہ (جموں و کشمیر): پولیس نے بارہمولہ میں بین مذہبی شادی (انٹر رلیجن میریج) معاملے کا نوٹس لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کو کسی بھی گمراہ کن پوسٹ پھیلانے کے خلاف ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جمعہ کی دیر شام پولیس نے کہا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لڑکی کے والد کے ذریعہ اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد ایک بین مذہبی معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
پولیس کے ایک بیان کے مطابق 16 اگست 2024 کو، پولیس اسٹیشن کریری میں محی الدین شیخ نام کے شخص نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جو 16 اگست کی صبح سے لاپتہ تھی۔ آج 23 اگست 2024 کو معلوم ہوا ہے کہ 19 اگست 2024 کو مذکورہ لڑکی نے مذہب تبدیل کر کے نوی ممبئی کے ساگر پردیپ سنگھ سے شادی کر لی ہے۔ ضلع پولیس بارہمولہ کے پی ایس کریری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔