سرینگر (جموں کشمیر) :محکمہ موسمیات نے کشمیر میں 28 جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ وہیں وادی کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ نے 23 سے 28 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی بھی توقع ہے۔
گزشتہ روز یعنی 21جون کو کشمیر میں ہلکی بارش ہوئی جس سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے کچھ حد تک راحت نصیب ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دارالحکومت سرینگر میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 1.8 ملی میٹر اور کپوارہ میں 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ وہیں محکمہ موسمیات نے 28جون تک موسم خشک رہنے کے علاوہ 29اور 30جون کو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گئی کی ہے۔