سرینگر: میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارو ق نے حضرت امیر المومنین، خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر بن الخطاب الفاروق کے یوم شہادت کے موقع پر دین اسلام کے اس عظیم فرزند کو ان کی جلیل القدر اور بے مثال دینی و اسلامی خدمات کے لئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
حضرت فاروق اعظمؓ کی حیات طیبہ سب کے لیے مشعل راہ:میر واعظ - HAZRAT UMAR FAROOQ
خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر بن الخطاب نے اپنے دور خلافت میں بے شمار ایسے بیش بہا فلاحی اقدامات کو انجام دیا جن کو آج بھی حکمرانی کرنے کے لئے رہنمایانہ اصول مانا جاتا ہے اور اگر حکمرانی میں ان کے اصولوں کو اپنایا جائے تو وہ حکومت سب سے زیادہ امن وامان والی اور خوشحال ریاست تصور کی جائے گی۔
Published : Jul 4, 2024, 10:07 PM IST
اپنے خصوصی بیان میں میرواعظ نے کہا کہ دین اسلام کے اس بے باک جری، اور زبردست رہنما نے اپنے دور خلافت میں اپنی زریں خدمات سے دنیا کو عدل وانصاف، حریت،مساوات، مذہبی رواداری اور انسان دوستی کے اسلامی اور آفاقی اصولوں کو عام کرنے کے علاوہ دعوت و تبلیغ کے حوالے سے جو انمٹ اور تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے ہیں وہ رہتی دنیا تک ایک درخشندہ مثال اور نمونہ ہے۔
میر واعظ نے خلیفہ دوم حضرت فاروق اعظمؓ کے بیش بہا کارناموں اور عالم انسانیت پر آپ کے احسانات کو ہر سطح پر اور ہر لحاظ سے لافانی اور ناقابل فراموش قرار دیا۔ میرواعظ نے خلیفة المسلمین حضرت فاروق اعظمؓ کی حیات طیبہ، تعلیمات عالیہ اور سیرت پاک کو عام مسلمانوں کیلئے عموماً اور اصول و آداب حکمرانی کو دنیا بھر کے موجود ہ حکام اور امراء کیلئے خصوصاً مشعل راہ قرار دیا۔ حضرت سیدنا عمر بن الخطاب کی شہادت یکم محرم الحرام کو ہوئی۔