سرینگر (جموں کشمیر) :جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کی سہ پہر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا، جس میں79.25 فیصد امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق سالانہ امتحان میں پاس ہونے والی لڑکیوں کی مجموعی تعداد 81.10 فیصد رہی جبکہ لڑکوں کی تعداد 77.3 فیصد ہے۔ ایسے میں پاس ہوانے والی طالبات کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
بتا دیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر دسو یں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر گردش کر ہی تھیں، جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں امیداوار اپنے اپنے نتائج دیکھنے کی خاطر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنی نظریں لگائے بیٹھے تھے۔ اب نتائج ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔